EN
ہمارے متعلق – Feroze1888 Mills Limited

کمپنی کا تعارف

اَلحَمْدُلِلّٰہ، ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا بھر میں یارن اور ٹیری مصنوعات کے تیار کنندگان اور برآمد کنندگان میں سرِفہرست اور جُداگانہ و ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔

1970 کے آغاز میں شروع ہوئے اس سفر میں ہم نے ہر گزرتے ہوئے دن اور ماہ و سال میں بھرپور محنتِ شاقہ، جدّت طرازی، جدید ترقیات کے ساتھ مطابقت اور بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے ترقی کی منازل یوں طے کی ہیں کہ آج ہمارا نام اور ہمار اکام» بے مثل اور بہترین» کی علامت بن چُکا ہے۔1888 ملز (USA) کے شراکت دار ہونے کے ناطے صحت و صفائی(Healthcare)، گھریلو مصنوعات (HomeTextile)اور مہمان نوازی (Hospitality) جیسے شعبہ جات میں ہماری جدت پسند مصنوعات کی مانگ و فراہمی عالمی سطح پر ہماری موجودگی اور
پسندیدگی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔

جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ اور اعلٰی پائے کی مشینری اور انتظام، مستحکم اورمربوط نظام و طریقہءِ کار اور انتہائی مہارت و قابلیت کے حامل ہمارے کارکنان ہماری اسا س ہیں۔ ان تمام عوامل کے ساتھ ہم ہر کام کو بہتر سے بہترین طور پر پایہ تکمیل تک
پہنچانے اور اعلٰی کارکردگی کے حصول کو ممکن بناتے ہیں اور اس کی تائید کرتا ہے ISO 9001:2015 کا تصدیق نامہ جو دلیل ہے ہمارے اعلٰی ترین معیاراوربین الاقوامی صارفین و دیگر کرم فرماؤں کے ہم پر کامل اعتماد و بھروسے کا۔

بحیثیت آجر (employer) ہم اس بات پرکامل یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے کارکنان نہ صرف ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں بلکہ یہ ہمارے مستقبل کے لیے کی گئی عظیم ترین سرمایہ کاری ہے جو طویل المیعاد ترقی اور کامیابی کی ضامن ہے۔ اسی لیے ہم ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافے اور ان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔عمدہ کارکردگی پر بھر پور حوصلہ افزائی، انعامات و اعزازات اور عالمی معیار کے حامل ماحول کی فراہمی ہمارے کارکنان کو تحریک دیتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا
بہترین استعمال کر سکیں۔

فلسفہ

3Ps یعنی People (لوگ)، Planet (کُرَّہِ ارض) اور Prosperity (خوشحالی) ہمارا فلسفہ ءِ کار ہے۔ ’خوشحالی سب کے لیے ‘ ہمارا نصب العین ہے اور ہر کوشش کا محوربھی۔ اسی فلسفے کے تحت ہم اپنی جدید اور صارفین دوست مصنوعات، بہترین اور محفوظ کام کے ماحول، بذریعہ برآمدات ملکی معاشی ترقی میں معاونت اور اپنے ہم وطنوں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرتے ہوئے بہتر سے بہترین اور بُلند پایاں منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

ویژن

ہمارا وژن 3Ps یعنی ہمارے لوگ، ہماری کائنات اور ہماری خوشحالی (People,Planet,Prosperity) کے فلسفے پر ہر ممکن طور پر عمل پیرا رہتے ہوئے، ٹیری ٹاول کی صنعت میں بُلند پایاں اور مُعتبر مقام کا حصول ہے۔ہم دُنیا بھر میں مُوجود اپنے مُعزز صارفین اور تمام شراکت داروں کے لئے اعلی و معیاری مصنوعات اور بہترین خدمات کی مُسلسل فراہمی کیذریعے اپنے وژن کو یقینی بنائیں گے۔

مشن

ہمارا شُمار صفِ اوّل کے اُن صنعتی اداروں میں ہوتا ہے جو جدید ترین آلات اور پیداواری مراحل میں خودمُختاراور مربوط نظام کے حامل ہیں۔ مضبوط بُنیادی ڈھانچے، معیاری نظام، اور بہترین پیداوری عمل کے ساتھ ساتھ 3PS کے فلسفے (ہمارے لوگ، ہماری کائنات، ہماری خوشحالی)کے ساتھ وابستگی ہمارا طُرَّہ امتیاز ہے۔ ہم اپنے قابلِ قدر مُلازمین کے سیکھنے کے عمل، ان کی مُسلسل بہتری اور ترقی کے لیے سرگرمِ عمل ہیں اور ایک ایسے ماحول کی فراہمی پر عمل پیرا ہیں جو معیاری نظام اور مسائل کے جدّت پسندانہ حل کی بدولت ہمارے مُعزز صارفین اور تمام شراکت داروں کے لیے خُوشحالی اور اطیمنان کا باعث ہو۔

اقدار

People Development

ہم اپنے لوگوں کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ اُن میں ایسا شعور اُجاگر کیا جائے کہ وہ سیکھنے کے عمل کی اہمیت کو جانیں اور اِس کے حصو ل کیلئے کوشاں رہیں۔

Respect

ہم نہ صرف اپنے ملازمین بلکہ اپنے کاروبار اور معاشرے سے وابستہ ہر شخص کے لئے پُروقار اور بااِحترام ماحول مہیا کرنے پر عمل پیرا ہیں۔

Ownership and Accountability

ہمارا کام ہمارے لئے باعثِ عزت ووقار ہے۔ ہم اپنے ہر پیشہ ورانہ عمل اور فیصلوں کے لئے، خواہ وہ اِنفرادی ہوں یااِجتماعی، اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتے ہیں اور خوداِحتسابی کے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

Success Will

ہم تمام تر نا مساعدحالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور ہر حال میں کامیاب ہونے کی بھر پور لگن اور عزم رکھتے ہیں۔

Proactive

ہم دُور اَندیش رہتے ہوئے ناصرف آنے والی مشکلات کا سامناکرنے میں پیش بَندبلکہ نئی جِدتوں کو، خواہ وہ صنعتی ہوں یاانتظامی، اَپنانے میں پیش قدم رہتے ہیں۔

Excellence In Work

ہم خود انحصاری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پوری دیانت داری اور بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے صارفین کے اطمینان اور اعتماد کے حصول اور اُس کو برقرار رکھنے کے لئے سرگرمِ عمل ہیں۔

Reliability

ہم قابلِ اِعتماد ہیں اور یہ اِعتماد مظہر ہے ہماری اجتماعی کاوشوں، مسلسل معیاری مصنوعات اور بہترین خدمات کی فراہمی کا۔